مظفرآباد، حریت پسند یاسین ملک پر بھارتی حکومت کے بےبنیاد مقدمات کے خلاف کشمیریوں کا زبردست احتجاج

مظفرآباد (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنماء یاسین ملک پر بھارتی حکومت کی طرف سے بےبنیاد مقدمات اور انتقام پر مبنی عدالتی کارروائی کے خلاف مظفرآباد میں کشمیریوں نے سینٹرل پریس کلب مظفرآباد کےسامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا مظاہرین نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت کو دہشت گردانہ کارروائیوں سے روکنے کا مطالبہ کیا

مرکزی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کے شرکاء نے کتبے اٹھا بھارت کے خلاف اور یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے فلک شگاف نعرے بلند کیئے۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یاسین ملک کے کیخلاف بھارتی عدالتی دہشت گردی کا نوٹس لےاس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں سےکشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شوکت جاوید میر اور عزیر غزالی نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کیلئے حکومت پاکستان عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close