وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنیزکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں اقوام متحدہ کے ادارے خوراک و زراعت کی پاکستان میں نمائندہ مس فلورنس رولی اور ٹیم کے دیگر اراکین شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان مستقبل کے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ اس سلسلہ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ واٹر شیڈ مینجمنٹ کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے بھی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر اپنے وسائل کے مطابق بھرپور کام کررہی ہے۔ اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر جولین ہارنیزنے اس موقع پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close