وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس، وزیر اعظم آزاد کشمیر، سندھ، پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور سینئر حکام کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بذریعہ ویڈیو لنک، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، عبدالقادر پٹیل،،وزیر صحت بلوچستان احسان شاہ، صوبائی چیف سیکریٹریز اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے جبکہ صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملک میں حالیہ 3 پولیو کیسز کی رپورٹنگ کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے اجلاس کو آزاد کشمیر میں پولیو کی موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد کشمیر گزشتہ دو دھائیوں سے پولیو فری ہے۔آزاد کشمیر میں گزشتہ 20 سالوں سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر مین کرونا وائرس کے کل 9 مریض ہیں، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت کے نظام کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں تکنیکی اور مالی امداد پر بین الاقوامی اداروں کے شکر گزار ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close