آزاد کشمیر حکومت نےنجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تعلیمی پالیسی کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی نے کرنے کا معاملے کا نوٹس لے لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تعلیمی پالیسی کے مطابق تنخواہوں ادائیگی کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کا نوٹس لیاہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران ایلیمنٹری وسیکنڈری زنانہ اور مردانہ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مینجنگ ڈائریکٹرز اور پرنسپل صاحبان کو پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کو 20 ہرار روپے ماہوار تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے تحریری احکامات جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفرآباد ایلیمنٹری وسیکنڈری مردانہ طارق شفیع نے مظفرآباد ضلع کی حدود میں قائم تمام پرائیویٹ سکولوں کے مینجنگ ڈائریکٹرز ,بورڈآف گورنرز اور پرنسپل صاحبان کو حکومتی پالیسی کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے اساتذہ کو ماہانہ 20 ہزار روپے تنخواہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close