مظفرآباد (آئی اے اعوان) شادی کے چنددن بعد ہی ہماری بیٹی مصباح کے سسرال والوں نے 50 لاکھ روپے کی نقد ادائیگی، 5 مرلے کے پلاٹ اور جہیز میں مزید اضافے کے مطالبہ کیا تھا جسے پورا نہ ہونے کی بنیاد پر ہماری بیٹی مصباح کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے مظفرآباد کے علاقہ چہلہ بانڈی کی رہائشی مقتولہ مصباح کی والدہ اور والد ندیم اختر نےقاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔
مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پانچ روز قبل مبینہ طور پر قتل کی گئی 23 سالہ مقتولہ مبصاح کے والدین مصباح قتل کیس کو کمزور کرنے کا خدشہ ظاہر کیاہے مقتولہ مصباح کے والد ندیم اختر اور اسکی اہلیہ نےالزام لگایا کہ مصباح کے سسر سخی محمد اسکے بیٹے راجہ عمران اور اسکی بہن صالحہ نے دیگر بااثر افراد کے تعاون سے ہماری بیٹی کو بے دردی سے قتل کیاہے مصباح کی شادی دو ماہ قبل راجہ عمر ان سے کی تھی اسکے سسرالیوں نے شادی کے چند دن بعد ہی 50 لاکھ روپے، 5مرلے زمین اور جہیز میں مزید اضافے کامطالبہ کیا انکی ریمانڈ پوری نہ ہونے پرنہ صرف مصباح کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ بلکہ اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں
مصباح کے والد ندیم اختر نے بتایاکہ ہماری بیٹی کہتی تھی کہ مجھے یہ لوگ جان سے مار دیں گے مجھے یہاں سے لے جائیں لیکن ہم اپنی بیٹی کا گھر بسانا چاہتے تھے مقتولہ کےوالدین پوسٹمارٹم رپورٹ جلد منظرعام پر لانے قتل کی تفتیش کو تیز کرنے ملزمہ صالحہ کی درخواست ضمانت مسترد کرنے اور مصباح کے قتل میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم آزادکشمیر، چیف جسٹس، چیف سیکرٹری اور انسپیکٹر جنرل پولیس سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں