منگ بجری، رینجرز پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں منگ بجری کے مقام پر ڈیوٹی کے دوران رینجرز پولیس کے کانسٹیبل اسرار جبار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اہنےہی ہاتھوں سےاپنی زندگی کا چراغ گل کردیا
خود کشی کرنے والے پولیس اہلکار اسرار جبار کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع حویلی کے دور افتادہ گاؤں ریجی سے بتایا جارہا یے جس نے آج اپنے سینے پر گولی مار اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا رینجر پولیس اہلکار اسرار جبارچند دن قبل مظفرآباد سے باغ منگ بجری پولیس میں تبادلہ ہوا تھا، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے باغ روانہ کردی خود کشی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close