آزاد کشمیر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے جامع پالیسی بنائی جائے، معاون خصوصی برائےاطلاعات و ماحولیات چوہدری رفیق نیر کی بریفنگ میں گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے ہ آزادکشمیر کے قدرتی ماحول کو بچانے کے لئے محکمہ ماحولیات تمام توانائیاں صرف کرے۔ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ محکمہ ماحولیات کسی بھی منصوبے کا این او سی جاری ن کرنے سے قبل اس کے ماحول پر اثرات کا جائزہ لے اس سلسلہ میں انوائرمینٹل ایکٹ میں ترامیم بھی کی جائے گی۔

قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالہ سے عوان الناس کو آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے بچا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدر ی محمد رفیق نیئر نے منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عدنان خورشید کی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عدنان خورشید نے معاون خصوصی برائے ماحولیات کو محکمانہ کارکردگی، ماحولیاتی ریگو لیشنز اور ماحولیاتی ایکٹ کی Enforcement اور ریاست میں درپیش ماحولیاتی چیلنجز کے بارہ میں تفصیلابریف کیا۔ معاون خصوصی برائے ماحولیات نے ادارہ تحفظ ماحولیات کی استعداد کار کو بڑھانے اور جدید تکنیکی بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے حکومتی سطح سے سربراہی اور ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے جامع پالیسی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں آگاہی کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ لوگو ں میں ماحولیات کے تحفظ کا شعور پیدا ہو سکے۔ محکمہ ماحولیات کو مزید فعال بنانے کے لیے جامع پالیسی بنائیں گے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں