آزاد کشمیر، چھوٹے تاجروں کے لیے بلاسود قرضوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معاون خصوصی برائے اطلاعات کی سمال اندسٹریز کے حوالے سے بریفنگ میں گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریزو ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر کو منگل کے روز مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز قاضی عنایت علی نے سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق عوام کی ترقی و خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے وہاں آزاد کشمیر کے عوام بھی خوشحال ہوں گے۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے لوگوں میں خوشحالی آئے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کارپوریشن کے تمام مسائل حل کریں گے۔ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں