راولاکوٹ، نیلیاں پاچھیوٹ میں جیپ کا المناک حادثہ، سابق امیدوار اسمبلی ساجد صدیق سمیت 3 جاں بحق ایک زخمی

مظفرآباد (پی این آئی) راولاکوٹ کے نواحی علاقہ نیلیاں پاچھیوٹ میں لینڈ کروزر جیپ المناک حادثے کا شکار ہوگئی ۔تین افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا ۔راولاکوٹ شہر کے نواحی علاقہ نیلیاں پاچھیوٹ میں جیپ کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں سابق امید وار اسمبلی ساجد صدیق سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایک زخمی کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں حادثےکی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں