ودائ نیلم میں بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرنے کی مسلسل 9ویں واردات، محکمہ اور پولیس چوروں کے سامنے بےبس ہو گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کی وادی نیلم میں بجلی کے ٹرانسفارمر کی چوری کی انوکھی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، وادی نیلم کے مختلف مقامات پر ٹرانسفارمر چوری کر کے علاقہ مکینوں کو بجلی کی سہولت سے محروم کرنے کی 9ویں واردات گزشتہ روز دوسٹ شاہ سیری کے مقام پر ہوئی جہاں پر نامعلوم چور بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کر کے لے گئے۔ اس سے قبل وادی نیلم میں 9 ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتیں ہو چکی ہیں، لیکن پولیس انوکھے چورں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی،

علاقہ مکینوں نے وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر برقیات، چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے اور چوروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close