صدر آزاد کشمیر سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی ملاقات، پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی اہم ملاقات۔ گڈ گورنس کے قیام سمیت آزادکشمیر کے آئینی اور سیاسی معاملات پر تبادلہ خيال کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گندا پور نے یوان صدر کشمیر ہاؤس میں صدر آزادکشمیر سے تفصیلی ملاقات کی ۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور آزادکشمیر کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے قیام اور آئینی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close