آزاد کشمیر، خطرے کی گھنٹی بج گئی،کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ضلع پونچھ میں ایک، سدھنوتی میں دو مریضوں کی تصدیق

مظفرآباد (آئی اے اعوان) خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ آزادکشمیر میں کورونا وائر س ایک پھر سراٹھانے لگا ضلع پونچھ میں کورونا کا 1 اور سدھنوتی میں2 مریض سامنے آگئے کورونا کے شبہ میں 123 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں ۔آزادکشمیر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ضلع پونچھ میں ایک اور سدھنوتی میں دو مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق نے خطرے کی گھنٹی بجائے دی ہے

آزادکشمیر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد چھ سے بڑھ کر نو ہوگئی ہے محکمہ صحت آزادکشمیر کے اعدادوشمار کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک 43 ہزار 320 افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 42 ہزار 519 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس نے 792 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا ماہرین صحت نے کورونا سے بچاو کیلئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close