نکیال، ن پناگ گلی کے مقام پر جنگل کی آگ بے قابو ہو گئی، بازار کو بھی لپیٹ میں لے لیا، دکانیں جلنے سے لاکھوں کا نقصان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل نکیال میں پناگ گلی کے مقام پر جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوگئی آگ کے شعلوں نے پناگ گلی بازار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

جس کے نتیجہ میں 2 دکانیں جل کر راکھ بن گئیں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی خاکستر ہوگیا علاقہ مکین اور فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے بازار میں آگ لگنے کے باعث سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close