آزاد کشمیر، ہیٹ ویو کا خطرہ،میرپور ڈویژن کے سرکاری، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو چھٹیوں کا اختیار مل گیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں گرمی کی شدت میں اضافے ہیٹ ویو کے خدشہ کے پیش نظر میرپور ڈویژن کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو چھٹیوں کا اختیار مل گیا۔

سیکرٹری محکمہ ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری کیے گئے حکم کے مطابق نظامت اعلیٰ تعلیم مردانہ، نسواں کی تحریک پر گرمی کی شدت ہیٹ ویو کے پیش نظر سردست میرپور ڈویژن کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں جہاں ہیٹ ویو کا احتمال زیادہ ہے کی حد تک حفاظتی تدابیر کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے فیصلے کا اختیار دیا گیا یے۔ سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری و سیکنڈری کے حکم کے مطابق گرمی کی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے سربراہان کو میرپور بھمبر اور کوٹلی کے اضلاع کی حد تک اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختیار مل گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں