مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل اور وزیراعظم عملدرآمد معائنہ کمیشن کے چیئرمین راجہ منصور خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزاد خطہ میں عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پالیسیاں بنا کر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا تعمیر وترقی کے حوالے سے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلانننگ کر کے اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔
آزاد کشمیر کے عوام نے گزشتہ عام انتخابات میں عمران خان کے ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر اعتماد کا اظہار کر کے آزاد خطہ کے روشن کل کی بنیاد رکھی، عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ عمران خان محسن کشمیر ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی کی اور ہندوستان کے مکروہ عزائم کا پردہ چاک کیا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور کے مطابق کام کریگی،
تحریک انصاف کے دور میں آزاد کشمیر کا کوئی علاقہ پسماندہ نہیں رہے گا۔ تمام حلقوں میں تعمیر و ترقی کے لیے بلا تخصی ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی آزاد کشمیر راجہ منصور خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیکر روشن مستقبل کی جانب قدم رکھا ہے، آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کی منازل طے کریگا اور آزاد خطہ کے دیرینہ مسائل انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکو مت میں حل ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں