سماہنی، سہنسہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعے کا سخت نوٹس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیاض علی عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم

مظفرآباد (پی این آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سماہنی ، سہنسہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فیاض علی عباسی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ۔پانچ روز کے اندر رپورٹ طلب۔ وزیراعظم آزاد کے ترجمان عرفان کے مطابق آزادکشمیر میں سماہنی اور سہنسہ کے چنگلات میں آگ سے ہونے والے نقصانات کا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا یے آزادکشمیر کے سینئر افسر ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی کی سربراہی میں کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ڈگری کالج سہنسہ کے پرنسپل ، سول سوسائٹی کے رکن ، محکمہ جنگلات کے چیف کنزرویٹر شامل پرمشتمل قائم کی گئی تحقیقاتی 5 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو پیش کرے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close