امریکہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، صدر آزاد کشمیر کی انٹرنیشنل فورم کے رہنما نعیم بٹ سے گفتگو

مظفرآباد (پی این آئی) صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُٹھانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل فورم کے راہنما نعیم بٹ نے صدر آزادکشمیر سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بالخصوص امریکہ میں مقیم کشمیری اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔

انٹرنیشنل فورم امریکہ کے امریکی کانگریس وویمن الہان عمر کے دورہ آزادکشمیر سے بھارت بوکھلا اٹھاہے انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس وویمن الہان عمر کے حالیہ دورہ آزاد کشمیر کے بعد کوشش کی جائے کہ مسئلہ کشمیر کو امریکی کانگریس سمیت دیگر اہم فورمز پر جارحانہ انداز میں اُجاگر کیا جائے۔ نعیم بٹ نے صدر آزادکشمیر کی جانب سے الہان عمر کے دورہ آزادکشمیر کے موقع پر انکی میزبانی کرنے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم, انسانی حقوق کی پالیوں اور بھارت کے اندر مودی سرکار کی مسلم کش پالیسیوں سے آگاہ کرنے پر صدر آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close