وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا بھی تبادلہ کر دیا، عامر احمد شیخ نئے آئی تعینات

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے چیف سیکرٹری کے تبادلے کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک کوبھی تبدیل کردیاہے ۔وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عامر احمد شیخ کو آزادکشمیر کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ عامر احمد شیخ اس سے قبل سندھ پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ چند روز قبل ہی حکومتی سیٹ اپ کی تبدیلی کے بعد اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلے شروع کیے ہیں اور سب سے پہلےچیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کو تبدیل کرتے ہوئے ممبر پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن محمد عثمان چاچڑ کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آزادکشمیر کے میں وفاق کی نمائندگی کرنے والے دو بڑے افسروں کے تبادلے کے بعد آزادکشمیر حکومت کی جانب سے بیوروکریسی کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close