آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کے اوقات اچانک تبدیل کر دیئے گئے، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

 

سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گرمی میں اضافہ کے نتیجہ میں ہیٹ ویوسے بچنے کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے سات بجے سے بارہ بجے تک درس وتدریس جاری رکھنے کی منظوری دی یے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close