صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودسےامریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے امریکی سفارت کار ڈیوڈ مورو کی ملاقات

مظفرآباد (پی این آئی) صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے لہذا امریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت سے روکے۔ بھارت نے 5اگست 2019 کے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے غیر قانونی اقدام کے بعد وہاں پر بڑے پیمانے پر غیر قانونی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں

جس سے وہ مسئلہ کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے لہذا ایسے میں امریکہ اور عالمی برادری بھارت کو اس کے ان غیر آئینی اقدامات سے روکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل سیکشن کے امریکی سفارت کار ڈیوڈ مورو (David Mouro) سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مختلف طریقوں سے مسئلہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں بے انتہا اضافہ کر دیا ہے، لہذا ایسے وقت میں امریکہ اور عالمی برادری کشمیریوں کی حمایت میں آگے بڑھے اور بھارت کو اس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی سے باز رکھے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close