نئی وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے بجٹ پر5ارب روپے کا کٹ لگا دیا ہے، آزاد کشمیر کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی چوہدری محمد رشید کی پریس کانفرنس

مظفرآباد (پی این آئی) عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد قائم ہونے والی نئی وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے 28 ارب روپے کے منظور شدہ بجٹ پر 5ارب کا کٹ لگا دیا ہےجس سے آزادکشمیرمیں جارہی تعمیر وترقی متاثر ہوگی۔آزادکشمیر کے وزیر منصوبہ بندی وترقیات چوہدری محمد رشید نےپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انکشاف کیا یے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ پر 5ارب کا کٹ لگا دیا ہے

وزیر منصوبہ بندی وترقیات چوہدری محمد شرید نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ رواں سال کے منظور شدہ 28 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی آخری قسط 5 ارب روپے کی فوری ادائیگی کرنے کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ 5سو ارب کا بیل آوٹ پیکج بھی آزادکشمیر حکومت کو دے تاکہ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اور فلاحی وبہبود کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کیلئے 5سوارب روپے کی خطیر رقم کا اعلان کیا تھا جس کیخلاف آزادکشمیر حکومت نے پہلے مرحلے پر 1سو ارب روپے کے منصوبہ جات بنا کر وفاق کو ارسال کررکھے ہیں جو مختلف فورم پر زیر کار ہیں ان منصوبہ جات میں مانسہرہ تامظفرآباد ایکسپریس وے،ٹورازم اکنامک کوری ڈور،لیپہ ٹنل،آئی ٹی کا زون شامل تھا،وزیر منصوبہ بندی وترقیات(وقت)اسد عمر نے ان سارے منصوبہ جات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروا رکھی تھی،انہوں نے کہا کہ حکومتیں حکومتوں کو تسلسل ہوتی ہیں موجودہ وفاقی حکومت کو سابق حکومت کے منصوبہ جات کو جاری رکھنا چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close