سردار عتیق احمد خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، آئینی اصلاحات اور تعمیر و ترقی میں بھر پور تعاون کی پیش کش

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن مسلم کانفرنس کے رہنما سردار عتیق احمد خان نے آزادکشمیر میں آئینی اصلاحات اور تعمیروترقی کے حوالے سے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ کشمیر ہاوس اسلام آباد میں آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے اور کابینہ کی تشکیل پر مبارکباد دی ۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران نظام کی بہتری اور آزادکشمیر کی تعمیروترقی کے حوالے سے مل جل چلنے پر اتفاق کیا گیا سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے بہترین کابینہ تشکیل دینے پر سردار تنویر الیاس کو مبارکباد دیتے ہوئے آئینی اصلاحات کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کی سردار تنویر الیاس سے سردار عتیق احمد خان کا شکریہ اداکیا دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم تعلیم دیوان علی چغتائی سردار عثمان عتیق سردار احمد صغیر خان اور سردار افتخار رشید چغتائی بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close