بلاول بھٹو سے چوہدری یاسین اور فیصل راٹھور کی ملاقات، آزاد کشمیر تنظیم کو مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور جنرل سیکریٹری فیصل راٹھور کی زرداری ہاؤس ملاقات۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی آزاد کشمیر کے عہدیداران کے درمیان مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کسی صورت بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں حلقہ بندیوں کو قبول نہیں کرے گا،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نام نہاد نئی حد بندیوں کی آڑ میں بھارت مقبوضہ جموں کشمیر کی مقامی آبادی کو کمزور اور تقسیم کرنا چاہتا ہے، چیئرمین پی پی پی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی تنظیم کو مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کے معاملے پر ہر ضلع میں احتجاج کی کال دے دی۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں حدود بندی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں حلقہ بندی کے حوالے سے پی پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل تشکیل دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں