اسلام آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو محتسب آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ نے ادارے کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کر دی۔ اس موقع پر محتسب آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کے اغراض و مقاصد، ادارے کی کارکردگی اور اس کے دیگر شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
محتسب آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ادارے کو تقریباً پانچ سو کے قریب عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے تین سو کے قریب شکایات پر فیصلہ جات کیے گے۔ اس موقع پر محتسب آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم ایڈووکیٹ نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں