وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

مظفر آباد (پی این آئی) وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقات۔ شاہ محمود قریشی نے سردار تنویر الیاس کو وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جو اقدامات کیے وہ غیر قانونی ہیں۔بھارت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کے بر عکس ہیں ۔بھارت سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے اقدامات واپس لینے کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کیا تھا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی وکیل ہے۔کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔پاکستان نے ہر محاذ ہر کشمریوں کا ساتھ دیا۔سابق وزیر اعظم وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں کشمیر کا مقدمہ جاندار انداز میں لڑا۔ملاقات میں سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق،خواجہ فاروق احمد،ماجد خان،چوہدری علی شان سونی،ریاض گجر،جاوید بٹ ودیگر موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close