محمد عثمان چاچڑ آزاد کشمیر کے نئے چیف سیکرٹری تعینات، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(آئی اے اعوان) حکومتی سیٹ اپ کی تبدیلی کے بعد اعلیٰ بیوروکریسی میں تبادلے جاری ۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان کو تبدیل کرتے ہوئے ممبر پرائم منسٹر انسپیکشن کمیشن محمد عثمان چاچڑ کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر شکیل قادر کو تبدیل کے محمد عثمان چاچڑکو آزادکشمیر کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔ شکیل قادر کو پاور ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا یے۔ وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محمد عثمان چاچڑ کو آزادکشمیر میں چیف سیکرٹری تعینات کر کے آزادکشمیر میں گریڈ 22 میں تعینات پانچ سیکرٹریز کو گریڈ 21 کے افسر کے ماتحت فرائض سرانجام دینے پر مجبور کر کے ایک بار پھر تبدیلی سرکار کی گڈ گورننس کی روایت کو قائم رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں