چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم اور دیگر ججوں کی طرف سے عید ملن کا اہتمام

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے معزز ججز صاحبان جسٹس خواجہ محمد نسیم، جسٹس رضا علی خان اور جسٹس محمد یونس طاہر کی طرف سے سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

 

چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ، معزز ججز صاحبان ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد حبیب ضیا، جسٹس سید شاھد بہار، جسٹس خالد رشید چوہدری اور جسٹس سردار محمد اعجاز خان، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس سید منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیا، سابق جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل، سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی اور ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں وکشمیر خواجہ محمد مقبول وارنے شرکت کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں