ہٹیاں بالا، شدید گرمی میں لنگڑیال کے عوام کا سہولیات کی فراہمی کے حق میں مظاہرہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی میں ہٹیاں بالا کے مقام پر بنی لنگڑیال کے عوام نےشدید گرمی کی پرواہ کیے بغیر سہولیات کی عدم فراہمی پرحکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف ہٹیاں بالا سے قانون ساز اسمبلی تک احتجاج مارچ کرنے کی دھمکی دی ۔
ضلع جہلم ویلی کے ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں بنی لنگڑیال کے علاقہ مکینوں نے بنی حافظ تا بنی لنگڑیال تک پختہ سڑک کی تعمیر میں کے منصوبہ میں مبینہ کرپشن اور غیر ضروری تاخیر اور تعلیمی اداروں کی مخدوش صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ دس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل آبادی کا علاقہ بنی لنگڑیال تعلیم اور صحت کی سہولت سے محروم ہے علاقہ بنی لنگڑیال کی واحد سڑک کی تعمیر میں کی جارہی اور منصوبہ تاخیر کا شکار یے ۔
مظاہرین نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبات حل نہ ہوئے کی صورت آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب احتجاجی مارچ کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close