صحت سے متعلق تعلیم میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، متعلقہ ادارے ریسرچ کی بنیاد پر تعلیم کا آغاز کریں، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ڈاکٹروں کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ ٹورازم کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔صحت سے متعلق تعلیم میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔متعلقہ ادارے ریسرچ کی بنیاد پر تعلیم کا آغاز کریں۔ڈاکٹر بھی آگے بڑھ کر معاشرے میں صحت سے متعلق پائی جانے والی تشویش اور مشکلات پر ریسرچ کریں۔ میڈیکل کالجز اور دیگر ادارے اخراجات پورے کرنے کے لئے سرمایہ وقف کرنے والوں پر مشتمل بورڈز بنائیں۔وزیراعظم کشمیر ہاؤس میں ڈاکٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وفد میں ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ،ڈاکٹر عدنان مرغوب اور ڈاکٹر احسن تسلیم شامل تھے۔ سردار تنویر الیاس سے وفد کی ملاقات کے دوران مجموعی طور پر آزاد کشمیر کے شعبہ صحت میں بہتری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات مہیا کرنا،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن۔ہیلتھ کارڈ کو پورے آزاد کشمیر میں نافذ کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سردار تنویر الیاس خان نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز میں ریسرچ کو فروغ دینے کے حوالے سے جامع پالیسی مرتب کریں۔صحت کے موجودہ انفراسٹرکچر اور پالیسی کو بہتر کرنے کے حوالے سے گفتگو جاری رہنی چاہیے۔

میڈیکل کالجز کے اندر میڈیکل ایجوکیشن کو ریسرچ پر مبنی جدید طرزِ عمل پر استوار کرنے کیضرورت ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہیلتھ ٹورزم کے حوالے سے بڑا پوٹینشل موجود ہے اور اِس پر کام کرنے کیضرورت ہے۔میڈیکل کالجز سمیت دیگر تعلیمی ادارے اخراجات برداشت کرنے کی خاطر سرمایہ وقف کرنے والوں پر مشتمل بورڈز بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close