اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصدارت محکمہ پی پی ایچ اورشاہرات کااجلاس،دونوں محکمہ جات کے نمائندوں نے آئندہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔رواں مالی سال کے بجٹ کی کارگزاری، آئندہ بجٹ کے اہداف اورترجیحات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے بڑے شہروں کی پلاننگ کے لیِے احکامات جاری کیئے،متعلقہ محکمہ کو بلڈنگ کوڈ کے اجراء کا حکم دیا،
مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر آذاد کشمیر کے تمام بڑے شہروں کی منصوبہ بندی کے احکامات بھی دیئے،اجلاس میں بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے ضرورت پڑنے پر اسلامک ڈویلپمنٹ بنک،ایشین بنک اور دیگر اداروں سے فنڈز کے حصول کی تجویز زیر غور لائی گئی، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہدایت کی کہ آذاد کشمیر میں بڑے شہروں کی پلاننگ، شاہرات کی تعمیرمیں روڈسیفٹی کوترجیحات میں رکھاجائے۔آئندہ بجٹ میں مرکزی شاہرات،آزادکشمیر کو پاکستان سے جوڑنے والی سڑکوں کی بہتری کے لیئے منصوبے رکھے جائیں گے۔لینڈسلائیڈنگ کو روکنے کے لیے جدید تکنیک استعمال کی جائے اور مانیٹرنگ کاموثرنظام بنایاجائے تاکہ وسائل کادرست استعمال ہو اورشفافیت کویقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹینڈرنگ کے عمل میں بھی شفافیت لائی جائے،کوالٹی پرکمپرومائز نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کی پلاننگ کرتے ہوئے بلڈنگ کوڈز کااجراء کیاجائے،آئندہ دنوں میں شہری اور دیہاتی علاقوں میں تعمیرات پر پابندی عائد کی جائے گی جس سے عوام کو تکلیف ہوگی لیکن یہ عمل آنے والی نسلوں کے مفاد میں ہوگا ۔ سردار تنویرالیاس خان نے مزید کہا کہ آزادکشمیرکے داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لئے خوبصورت انٹری گیٹس نصب کئے جائیں،ٹریفک کوکنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں کی بہترڈیزائننگ کے لئے پرائیویٹ انجینئرز تعینات کئے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹرساجدمحمودچوہان،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،سیکرٹری فیزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ غلام بشیر مغل،چیف انجینئر پی پی ایچ عبدالباسط،عامر لطیف،مطلوب رضا، محمدطاہر اور دیگرنے شرکت کی۔وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس خان نے کہا کہ رٹھوعہ ہریام پل اور ایسے دیگر رُکے ہوئے منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمدکیاجائے۔سرکاری عمارتوں کی مینٹیننس کاباقاعدہ عمل شروع کیاجائے۔پراجیکٹس مینجمنٹ سائیکل کودرست کیاجائے۔چھوٹاگلہ ہاؤسنگ سکیم کوجدیدطرز پر تعمیرکیاجائے۔وزیراعظم نے تھوراڑ واٹرسکیم کی انکوائری کوتیزکرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں