آزاد کشمیر، نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں ممکنہ دہشت گردی، تخریب کاری اور مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے انسپیکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر براہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مقامی افراد اور افغان باشندوں کی رجسٹریشن کرکے انکی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کریں

تمام اضلاع میں غیر مقامی یا غیر ریاستی افراد کے کوائف متعلقہ تھانوں میں رجسٹر کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں