مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں مہماتی سیاحت، کشمیر کی علاقائی ثقافت، صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، پاکستان بھر سے آنے والے سیاحوں اور آزادکشمیر کے شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مظفرآباد میں تین روزہ کشمیر سیاحتی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ آزادکشمیر کے وزیر حکومت عبدالماجد خان نے مظفرآباد ائیرپورٹ کے ٹورازم کشمیر سیاحتی میلے 2022 کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری سیاحت منصور قادر ڈار، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ اورڈائریکٹر جنرل سیاحت راشد حنیف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی دیگر۔تین روزہ کشمیر سیاحتی میلہ سے 7 مئی تک جاری رہے گا۔ کشمیر سیاحتی میلےمیں پیراگلائیڈنگ، موٹر گلائیڈنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ اور علاقائي کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔
کشمیری فن وثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مظفرآباد کے ائیر پورٹ پر مختلف سٹالز بھی لگائے گئے ہیں وزیر حکومت عبدالماجد خان نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کا فروغ اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی حکو مت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت سیاحوں کو بھرپور سہولیات فراہم کریگی، انہوں نے کہا کہ رواں سال عید کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں نے آزاد کشمیر کا رخ کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے عبدالماجد خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاحوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں