خیبر پختونخواہ سے مضرصحت دودھ لا کر مظفرآباد کے شہریوں کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی انتظامیہ میونسپل کارپوریشن اور پولیس نے عید الفطر کے موقع پرخیبر پختونخواہ سے مضرصحت دودھ لا کر مظفرآباد کے شہریوں کو فروخت کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی ۔ ایڈ منسٹریٹر, ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ, چیف افسر بلدیہ عظمیٰ انجم بلال, تحصیلدار مال صابر حسین نقوی , ایس ایچ او تھانہ صدر وجاہت کاظمی اور چوکی افسر برارکوٹ راجہ بشارت کے ہمراہ 350 لیٹر زیریلا دودھ تلف کردیا ۔گاڑی صبط کرکے ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پرعائد کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے مظفرآباد کی انتظامیہ، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے حکام نے شہر کے اندر چیکنگ سخت کردی یے پیر کے روز مظفرآباد شہر میں میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کیمیکل ملا کر شہریوں کو مضرصحت دودھ فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ایڈمنسٹر یٹر اور ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ کی نگرانی میں 350 لیٹر دودھ تلف کیا گیا

خیبر پختونخواہ خواہ سے ایک گاڑی میں مظفرآباد لایا گیا تھا گاڑی صبط کرکے ملزمان کو بھاری جرمانہ بھی کیا گیا یے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم جنجوعہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مضرصحت دودھ سمیت دیگر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی روک تھام کیلئے انتظامیہ ,میونسپل کارپوریشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close