مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مقبوضہ کشمیر بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ مسجد سری نگر میں نماز عید پر پابندی کو بنیادی انسانی و مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا اور دفتر خارجہ کی مشاورت سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے بھارت کی جانب سے کشمیر مسلمانوں کو عید کے اجتماع اور نماز عید پر پابندی کے خلاف اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا وی مقبوضہ کشمیر میں عائد مذہبی، سیاسی اور انسانی پابندیوں کا نوٹس لیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے ۔ حکومت آزاد کشمیر دفتر خارجہ پاکستان کی مشاورت سے اس معاملے پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کو خط لکھے گی ۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو عملا فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں