یکم مئی، مزدوروں کا عالمی دن، مزدور جو سب کی سنتا ہے لیکن اسکی سننے والا خدا کے سوا کوئی نہیں، خدیجہ زرین خان صدر(ویمن ونگ) ورلڈ سدوزئی ٹرائبل کانگریس

مظفرآباد ( پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم مزدور آج یکم مئی کو منایا جائے گا مزدوروں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کر کے مزدوروں کیلئے اوقات کار کا تعین کروایا جس پر انکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنیکے کے لیے پوری دنیا میں آج یکم مئی کو مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔خدیجہ زرین خان ممتاز ماہرِ تعلیم سماجی رہنما و صدر(ویمن ونگ) ورلڈ سدوزئی ٹرایبل کانگریس نے اپنے بیان میں کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھا جائے بیان بازی سے نہیں بلکہ عملی طور پر دیکھا جائے کہ انکے گھر میں چولہے جلتے ہیں یا نہیں دیہاڑ داروں کا خصوصی خیال کریں ہاتھ سے محنت کر کے کمانے والے اللہ کے دوست ہوتے ہیں

انکی خدمت عین عبادت ہے اسلام بھی ہمیں مزدوروں سے رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے خدیجہ زرین خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ دن منانے کا مقصد مزدوروں ، محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے آواز اٹھانا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے مزدور جو سب کی سنتا ہے لیکن اسکی سننے والا خدا کے سوا کوئی نہیں یکم مئی کو ہر سال کی طرح یومِ مزدور تو منایا جا رہا ہے لیکن محنت کش آج بھی روزی کمانے کا وسیلہ ڈھونڈے گا دیہاڑی لگی تو کھائے گا ورنہ خاکہ اسکی صحت پر گراں نہیں گزرتا خدیجہ زرین نے ایک اور بیان میں کہا یہ دن ١٨٨٦ میں شکاگو کے مقام پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہونے والے احتجاج کا نتیجہ ہے اس موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مختلف تقریبات ، سیمینار ، کانفرنسز اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں یہ دن محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا جس میں ٹریڈ یونینز ، مزدور تنظیمیں اور دیگر سوشلسٹ اداروں نے کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا تھا

ایک سوال کے جواب میں خدیجہ زرین کا کہنا تھا آج کے دن تمام سرمایہ کار چھٹی پر ہوتے ہیں سکول دفاتر فیکٹریاں کارخانے بند ہوتے ہیں مزدوری کا کوئی وسیلہ نہیں اسلیے مزدور کے بچے آج کے دن بھوکے سوتے ہیں جبکہ حکمران اور بااثر طبقات مزدوروں کے نام کی محفیلیں سجائیں گے پروگراموں میں خطاب کے جوہر دکھائِیں گے اور پروگراموں کے اختتام پر پیٹ بھر کر کھانا کھائیں گے کیونکہ بھوک تو صرف مزدور کا مقدر ہے خدیجہ زرین خان نے حکومت اور سرمایہ دار طبقہ سے اپیل کی ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں