مظفرآباد (پی این آئی) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی سربراہی میں سعودی حکومت کی دعوت پر مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کے موقع پر مسجد نبویؐ کے احاطہ میں پاکستانی وفد کے خلاف نعرے بازی اور مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں سیاسی ومذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج بن گئیں ۔
عاشقان رسول نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیاست مخاصمت کی آڑ میں مسجد نبویؐ کی بے حرمتی کو بڑی سازش قرار دیا مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر میں جمعتہ الوداع کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کیے گئے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی قدیمی مسجد حمام والی سے اپر اڈاہ لال چوک تک نکالی گئی ریلی کی قیادت سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدرسابق وزیر سید مرتضیٰ علی گیلانی مرکزی سیرت کمیٹی کے سربراہ صاحبزادہ سیلم چشتی اور شوکت جاوید میر نے کی۔
مظاہرین نے مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے روضہ رسول پر جاکر سیاسی نعرے بازی کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سعودی حکومت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا روضہ رسول پر ایک ار شہباز شریف اور عمران خان قربان ہوں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے روضہ رسول کی گستاخی پر اللہ کی غیرت جوش میں اگئی تو ہمارا کیا بنے گا۔مقررین نے مسجد نبویؐ کے احاطہ میں اپنائے گئے رویہ کو پاکستانی قوم کیلئے دنیا بھر میں رسوائی کا باعث قرار دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں