آزادکشمیر، عیدالفطر سے قبل 4 اضلاع کے ایس پیز تبدیل کر دیئے گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے عیدالفطر سے قبل 4 اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر (ایس پی) تبدیل کردیئے ہیں۔اس حوالے سے جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر کے چار اضلاع جہلم ویلی ،باغ ،کوٹلی اور سدھنوتی کے ایس پیز تبدیل کیے گئے ہیں ایس پی ضلع جہلم ویلی ریاض مغل کو تبدیل کرکے ایس پی کوٹلی تعینات کیا گیا ہے

ایس پی کوٹلی شوکت حیات کو تبدیل کرکےایس پی باغ تعینات کیا گیا ہے ایس پی باغ،مرزا زاہد حسین ایس پی جہلم ویلی جبکہ راجہ عبدالقدوس کو ایس پی سدھنوتی تعینات کیا گیا ہے ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close