مظفرآباد (آئی اے اعوان) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر جیلوں میں سزائیں کاٹنے والے قیدیوں کیلئے بڑا تحفہ, قیدیوں کی سزاوں میں دوماہ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 10 کے تحت صدر آزادکشمیر نے حاصل اختیارات کو بروےکار لاتے ہوئے قیدیوں کی سزاوں میں 60 ایام کی معافی کی منظوری دی اس کا اطلاق دہشت گردی, ملک دشمنی ,قتل اور زنا جیسے جرائم کے مرتکب قیدیوں کی سزا پر نہیں ہوگا ۔عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں معافی کے صدارتی فیصلہ پر عملدرآمد کے نتیجہ میں آزادکشمیر کی جیلوں میں بند کتنے قیدیوں رہائی پا کر عید اپنے پیاروں کے ساتھ منائیں گے اس حوالے سے درست اعدادوشمار ابھی سامنے نہیں آئے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں