12 سالہ بچی قتل کیس میں قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے والی پولیس ٹیم کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے13 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے 12 سالہ بچی کنول مطلوب قتل کیس میں بہترین انوسٹیگیشن کرنے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے والے پولیس ٹیم میں 13 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔مظفرآباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے 12 سالہ بچی کنول مطلوب زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے دلخراش واقعہ میں ملوث قاتلوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑنے والے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے آزادکشمیر پولیس کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے بیرون ممالک میں تربیت دلانے کا اعلان کیا وزیراعظم نے پولیس اصلاحات کے ذریعے آزادکشمیر میں امن وامان کو قائم رکھنے شہریوں کی عزت جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کنول مطلوب قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آزادکشمیر پولیس کے کردارکو سراہا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close