پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر آزادکشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی زیر صدارت علیٰ صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں اضافہ کے پیش نظر آزادکشمیر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے ہائی کا انجینئرز سمیت تمام غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی ہدایت کردی

وزیراعظم آزادکشمیر کی سربراہی میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر آزادکشمیر میں سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیکر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے قانون نافذ کرنے والے سیکورٹی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چائینز انجینئرز اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی جان اور مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی بڑھائی جائے کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں ممکنہ تخریب کاری کے خدشہ کے پیش نظر ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close