پی ٹی آئی کو ایک بار پھر عدم اعتماد کے نام پر آزاد کشمیر میں کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس

مظفرآباد (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے آزاد ریاست اور اسمبلی کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ پہلے پیسے پکڑ کر اپنے ہی وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی اور اب چھے ماہ کے وقت کے لیے پی ٹی آئی اندر سے تحریک آرہی جو ناکام کرا کے یہ چھے ماہ لگانے کے چکر میں ہیں مگر ہم ان کو اب مزید کھلواڑ کی اجازت نہیں دے سکتے۔

قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر سابق وزراء میاں عبدالوحید اور سید بازل علی نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کوئی نہیں بلکہ وزیراعظم خود تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن اسمبلی محترمہ شاہدہ صغیر کے ذریعہ اسمبلی میں جمع کروائیں گے جس کا مقصد تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا کر آئنندہ چھ ماہ کے دوران وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا راستہ روکنے کیلئے آئینی ضرورت کو پورا کرنا ہے لیکن اپوزیشن اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت تین ماہ کی مہمان ہے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے ہی وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے ایک انوکھی مثال قائم کی ہے عمران خان نیازی کی حکومت بیرونی سازش کے ذریعہ اگر ختم ہوئی ہے تو آزادکشمیر میں عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے کس نے سازش کے ذریعے ہٹایا تحریک انصاف کی قیادت اس کا جواب دے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھانے کو پارٹی کارکنوں کیلئے بڑا اعزاز قرار دیا یےپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر اور آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودہری لطیف اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے لئےیہ بڑے اعزاز کے بات ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے تاریخ کم عمر ترین وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ایک پارٹی کے چیئر مین ہوتے ہوئے کسی دوسری پارٹی کے وزیر اعظم کے تحت وزیر خارجہ بننا بڑا فیصلہ جو کہ پاکستان کے اعلی ترین مفاد کی خاطر کیا گیا ہے۔لطیف اکبر نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب پاکستان کی خارجہ پالیسی مشکلات کا شکار ہے ملک کو ایک ایسے ہی قابل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے انھوں نےامید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹوکی روایت کو قائم رکھیں گے اور مشکل وقت میں پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں