کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمن قوتوں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان کے جوان اور قیادت خراج تحسین کے لائق ہیں ،جوانوں نے بلوچستان کے اندر جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بلوچستان میں انتہائی اپنائیت، محبت اور خیر سگالی کا جذبہ موجود ہے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کو گرانقدر اور قیمتی تحفہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انتہائی شکر گزار ہوں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں آباد کشمیر ی مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔ کشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے ۔بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں