بلاول بھٹو کا وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنا پارٹی کارکنوں کے لیے اعزاز ہے، چوہدری لطیف اکبر

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اٹھانے کو پارٹی کارکنوں کیلئے بڑا اعزاز قرار دیا یے۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صدر اور آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودہری لطیف اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارے لئےیہ بڑے اعزاز کے بات ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے تاریخ کم عمر ترین وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ایک پارٹی کے چیئر مین ہوتے ہوئے کسی دوسری پارٹی کے وزیر اعظم کے تحت وزیر خارجہ بننا بڑا فیصلہ جو کہ پاکستان کے اعلی ترین مفاد کی خاطر کیا گیا ہے۔

 

لطیف اکبر نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب پاکستان کی خارجہ پالیسی مشکلات کا شکار ہے ملک کو ایک ایسے ہی قابل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے انھوں نےامید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹوکی روایت کو قائم رکھیں گے اور مشکل وقت میں پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close