سرکاری افسروں کی عید خراب، استحقاق کے بغیر رکھی گاڑیاں تین روز میں واپس کرنے کا حکم

مظفرآباد (آئی اے اعوان) عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ سرکاری گاڑیوں پر سیروتفریح کے منصوبے بنانے والے سرکاری افسروں کی امیدوں پر پانی بھر گیا ۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی سربراہی میں وزیراعظم ہاؤس مظفرآباد میں منعقدہ نئی کابینہ کے پہلے غیر رسمی اجلاس کے دوران کیا گیا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ کابینہ نے آزادکشمیر میں ٹرانسپورٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیلئے سرکاری اور نیم سرکاری محکموں میں افسروں اور اہلکاروں کو استحقاق کے بغیر الاٹ کی گئی سرکاری گاڑیوں کو تین روز کے اندر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سروسز اینٍڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک سرکلر کے مطابق سرکاری آفیسران کے زیر استعمال بدوں استحقاق اور مروجہ ٹرانسپورٹ پالیسی کے مغائر چلنے والی تمام سرکاری گاڑیوں کو تین ایام کے اندر سینٹرل ٹرانسپورٹ پول میں جمع کروا کر رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی یے سرکلر کا اجراء ہوتے ہی سرکاری اخراجات اور گاڑیوں پر عید کی تعطیلات کے دوران تفریح کے منصوبے بنانے والوں کی عید کی خوشیاں مانند پڑ گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں