آزاد کشمیر، وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد عیدالفطر کے بعد، اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کا اعلان

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک عید الفطر کے بعد آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمع کروائی جائے گی۔ یہ انکشاف آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر پس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

کیا سابق وزراء میاں عبدالوحید اور سید بازل علی نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف تحریک عدم اعتماد کوئی نہیں بلکہ وزیراعظم خود تحریک انصاف کی ایک خاتون رکن اسمبلی محترمہ شاہدہ صغیر کے ذریعہ اسمبلی میں جمع کروائیں گے جس کا مقصد تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا کر آئنندہ چھ ماہ کے دوران وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا راستہ روکنے کیلئے آئینی ضرورت کو پورا کرنا ہے لیکن اپوزیشن اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

 

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت تین ماہ کی مہمان ہے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اپنے ہی وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر کے ایک انوکھی مثال قائم کی ہے عمران خان نیازی کی حکومت بیرونی سازش کے ذریعہ اگر ختم ہوئی ہے تو آزادکشمیر میں عبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے کس نے سازش کے ذریعے ہٹایا تحریک انصاف کی قیادت اس کا جواب دے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close