اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) میرپور کے سینٹ کا اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یونیورسٹی میں جاری پروگرامز، پروجیکٹس اور ادارے کو درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اور یونیورسٹی میں جاری نصابی، ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
اس موقع پر سینٹ میں مختلف ایجنڈا پوائنٹس پر بھی بحث کی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بزنس سنٹر کے قیام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ماہانہ رپورٹ چانسلر کو بھجوائی جائے، اسی طرح آئی ٹی(IT)، اسپیشل ٹیکنالوجیکل زون بنانے کی بھی منظوری دی گئی جس کے لئے دو ہزار کنال زمین کا تعین کر دیا گیا ہے۔ سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) میرپور بریگیڈئیر (ر) پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی، جسٹس (ر) سردار عبدالحمید خان، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سید شاہد محی الدین، نمائندہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن محمد رضا چوہان، ڈائریکٹر جنرل /چیف انجینئر سنٹرل ڈیزائن آفس انجینئر سید تصدق حسین شاہ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت محمود شعبہ فزکس میرپور یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خان شعبہ پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ، ڈاکٹر انضر محمود ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میرپور یونیورسٹی، انجینئر فراز اکرم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ مکینیکل انجینئرنگ میرپور یونیورسٹی، تیمور اکبر چوہدری لیکچرر شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز میرپور یونیورسٹی، ڈاکٹر فیصل ریاض ڈائریکٹر ORIC میرپور یونیورسٹی، ڈاکٹر محمد اسلم ڈائریکٹر QEC میرپور یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر خضر الحق رجسٹرار میرپور یونیورسٹی شامل تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں