آزادکشمیر، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی، وارڈز کی سطح پر انتخابی فہرستوں کی اپ ڈیشن اور ریویژن کیلئے 25 جون کی ڈیڈ لائن مقرر

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو وارڈز کی سطح پر ترتیب دینے اور اپ ڈیشن کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن نے اگست 2022 سے قبل آزادکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں شیڈول کے مطابق 25 اپریل سے 14 مئی تک نادراکی اپلیکیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندارج ، درستی اور ترمیم کی جاسکے گی۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے تحت وارڈز کی سطح پر انتخابی فہرستوں کی اپ ڈیشن اور ریویژن کیلئے 25 جون 2022 کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے ۔شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 مئی سے 27 مئی تک ابتدائی فہرستیں فراہم کی جائں گئیں ۔27 مئی سے 31 مئی تک ابتدائی ووٹر فہرستوں میں درستی کیلئے ریوائزنگ اتھارٹیز کے پاس اعتراضات جمع کروائے جا سکیں گے ۔ اعتراضات اور اپیلوں کی سماعت یکم جون سے 6 جون تک کی جائے گی ۔7 سے 8 جون تک ووٹر فہرستوں میں درستی سے متعلق فیصلوں سے رجسٹریشن آفیسران کو آگاہ کیا جائے گا رجسٹریشن آفیسران ریوائزنگ اتھارٹیز کے فیصلوں کے مطابق ووٹروں کا اندراج کر کے سافٹ ڈیٹا 9 سے 12 جون تک فراہم کریں گیں ۔20 جون کو اپیلوں اور اعتراضات کو پر کیے گئے فیصلوں کو انتخابی فہرستوں میں شامل کرتے ہوئے25 جون کوحتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں