آزادکشمیر، 32 ہزار مستحقین زکوٰة کو عیدالفطر سے قبل 10 کروڑ روپے ادائیگی کر دی گئی

 

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے 32 ہزار مستحقین زکوٰة کو عیدالفطر سے قبل 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ عشر و زکواة آزادکشمیر سردار خالد محمود کے مطابق 1450 مقامی زکواة کمیٹیوں کے ذریعے 32 ہزار 8 مستحقین زکوٰة میں 10 کروڑ روپے تقسیم کر ان کی عید کی خوشیوں کو دو بالا کیا گیا ہے۔

 

تمام مستحقین زکوٰة کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر کے رواں مالی سال کے دوران مستحقین زکوٰة کی امداد کیلئے مقرر کیے گئے اہداف کو پورا کیا گیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close