نریندر مودی کی کشمیر آمد، صدر آزاد کشمیر کی اپیل پر کشمیریوں کا برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ کےسامنے مظاہرہ

لندن (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور حریت کانفرنس کی کال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سرینگر کے خلاف لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے کشمیریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے آزادکشمیر کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے، مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر مظاہرین نے مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرنے والوں میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے حمید لون، انٹرنیشنل کشمیر فورم کے صدر بیرسٹر کرامت، انٹرنیشنل کشمیر فورم گریٹر لندن کے صدر چوہدری دلپذیر، چوہدر ی شاکر لوٹن، چوہدری اشتیاق لہڑی، چوہدری شہزاد برمنگھم اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری جارحانہ انداز میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے منظم ہو جائیں۔

ہم مودی کے دورہ سرینگر کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی سرکار اب کشمیریوں کے جذبہ حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے زیادہ دیر دبا نہیں سکتی۔ مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے انشاء اللہ جلد آزاد ہو گا دنیا اب مسئلہ کشمیر کو سمجھنا شروع ہو گئی ہے۔ امریکی کانگریس ویمن الہان عمر کے دورہ آزادکشمیر اور میرے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھارت بے چینی اوراضطراب کا شکار ہے میں نے رواں مہینے میں سعودی عرب میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس سے قبل میں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بھی خطاب کیا تھا جس سے مسئلہ کشمیر کو بڑی تقویت حاصل ہوئی۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ جلد آزاد ہو کر رہے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close