وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ایک روزہ دورہ میرپور، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

میرپور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان جمعہ کے روز ایک روزہ دورہ پر جب میرپور پہنچے تو پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر اسمبلی ریاض گجر، ممبران اسمبلی چوہدری ارشد حسین، چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق، ظفراقبال ملک،چوہدری جاوید اقبال،چوہدری مقبول، انصر ابدالی،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،ڈائریکٹر جنرل سردار گلفراز احمد خان،کمشنر چوہدری محمد رقیب خان، ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان، ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال،

ایس ایس پی کامران علی، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری عمران خالد، پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما ظفر انور،چوہدری جاوید اقبال،کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر سمیت دیگر محکموں کے ڈویژنل وضلعی سربراہان،پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close